F AWAMI ADALAT

Tuesday, 28 July 2015

ایف آئی اے نے لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران عطااللہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نوکری کا جھانسا دے کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے اور ملزم سے دوران تفتیش اس کے ساتھ سرکاری افسرا ن کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں ۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کرائم سیل کامران عطااللہ نے کہا کہ ملزم ذیشان سوشل میڈیا پر اشتہا ر دے کر لوگوں کو بے وقوف بناتا تھا اور انہیں نوکری کا لالچ دے کر ان سے پانچ سے 15لاکھ تک وصول کرتا تھا یہاں تک کہ ملزم وارٹر بورڈ اور سندھ پولیس کے جعلی آفر لیٹر بھی انہیں دیتا تھا تاہم اسے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے ساتھ کچھ سرکاری افسران بھی ملوث ہیںیعنی ملزم کا پورا گینگ کا م کررہا ہے جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ملوث سرکاری افسران سے متعلق تحقیقات بھی کرر ہے ہیں اور اس کے سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا ۔

Sunny LEON

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کسی فلم میں سپر ہیروئن کا کردار نبھانے کی خواہش کا اظہار کردیا، بتایا گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سنی لیون کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ایسا کون سا کردار ہے جسے وہ اپنے کیریر میں نبھانے کی خواہش مند ہیں جواب میں سنی نے کہا کہ وہ سپر ہیروئن کا کردار نبھانا چاہتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ خواب ایک دن ضرور پورا ہوگا۔ واضح رہے کہ سنی لیون کی فلم ”مستی زادے“ جلد نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

Tuesday, 28 April 2015

شاوور، سوات، مالاکنڈ اور دیر سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ ایکسپریس نیوز

زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 144 کلو میٹر زیر زمین تھی، زلزلہ پیما مرکز فوٹو: فائل
پشاوور، سوات، مالاکنڈ اور دیر سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جس سے لوگوں میں خوف  ہراس پھیل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ، دیر اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا جب کہ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 144 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

Wednesday, 13 August 2014

SONAMI

Home > آرٹیکل > آزادی اور انقلاب مارچ کے اخراجات ڈھائی ارب سے تجاوز کر گئے ۔
536c52b61c467

آزادی اور انقلاب مارچ کے اخراجات ڈھائی ارب سے تجاوز کر گئے ۔

Pakistan Prepares For General Election...NAROWAL, PAKISTAN - MAY
تحریر : انیلہ عمار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 14 اگست کو اسلام آباد میں آزادی اور انقلاب مارچ کے اخراجات ڈھائی ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں ۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے ممکنہ طور پر موبائل فون سروس کی بندش کا توڑ کرنے کے لیے اپنے رہنماؤں اور عہدیداروں میں 31 ہزار سیٹلائٹ فون تقسیم کئے گئے ہیں ۔ جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کو 25 ہزار چکن شامی کباب پلاؤ کا آڈر بھی دیدیا گیا ہے ، جبکہ مارچ میں شرکت کرنے والے ہزاروں موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی رقم بھی پیشگی دی جا چکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق طاہرالقادری نے اپنے لیے دو کروڑ روپے کے اخراجات سے ایک بلٹ پروف ٹرک تیار کرایا ہے ، جس میں تمام سہولتیں مہیا کی گئی ہیں ۔
Qadr-long-marchذرائع کے مطابق باہمی رابطے بحال رکھنے کے لیے عوامی تحریک کے رہنماؤں اور ضلح و تحصیل کی سطح تک کے عہدیداروں میں 22 ہزار اور تحریک انصاف کی جانب سے رہنماؤں اور عہدیداروں کو 9 ہزار سیٹلائٹ فون دئیے گئے ہیں ۔ دونوں جماعتیں اپنے کارکنوں اور حامیوں کو اسلام آباد لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں کی جگہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے جھنڈے لہراتے نظر آئیں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آزادی اور انقلاب مارچ ے لیے دونوں پارٹیاں خطیر رقوم خرچ کر رہی ہیں اور اب تک ڈھائی ارب روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کر احتجاج کے لیے کنونشن سینٹر اسلام آباد کے پاس جگہ دی گئی تھی ، جس کو تحریک انصاف نے مسترد کر دیا ۔
imran khan 3عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک لاکھ موٹر سائیکل سوار نوجوان اس ریلی میں شرکت کریں گے ۔ جبکہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ صرف راولپنڈی سے 25 ہزار موٹر سائیکلوں کا جلوس نکالے گی ، اور یہ کہ ریلی میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے لیے رقم فراہم کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 70 سی سی موٹر سائیکل کی ٹنکی تقریباً 10 لیٹر کی ہوتی ہے ۔ اس طرح ایک لاکھ موٹر سائیکلوں کے لیے 10 لاکھ لیٹر پیٹرول خریدنے کے لیے رقم دے دی گئی ہوگی ، جو تقریباً 10 کروڑ 80 لکھ روپے بنتی ہے ۔ بسوں اور ویگنوں کے لیے خریدے جانے والے پیٹرول کی قیمت اس کے علاوہ ہے ، جس کا انداز آنے والی بسوں کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے ۔
tahir-ul-qadriذرائع کے مطابق ، تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختون کے ہر ضلح سے خواتین کو لانے کے لیے 10 کوسٹرز کا انتظام کیا گیا ہے ۔ یہ اخراجات الگ ہیں ۔ جبکہ تحریک انصاف پنجاب کے انتظامات ابھی خفیہ ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے قافلوں کو اسلام آباد داخلے کی اجازت دی جاسکتی تھی ، لیکن طاہرالقادری کے آزادی مارچ کا ساتھ دینے کے سبب ، مارچ کے پرتشدد ہونے کا اندیشہ ہے ، لہٰذا انہیں روکنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے آزادی مارچ کے لیے کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک خصوصی ٹرین کی بکنگ کے لیے درخوست کی تھی ، لیکن محکمہ ریلوے نے اس کی اجازت نہیں دی ، کیونکہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے ٹرین کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ٹرین میں ڈھائی سے تین ہزار افراد کی بکنگ ہوتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے مارچ کے لیے بڑا بجٹ رکھا ہے ۔ تحریک انصاف کے قائد نے کہا ہے کہ کارکن ہر قیمت پر اسلام آباد میں داخل ہوں ۔
Imran-Khan-jalsa-D-Chowk-Islamabadادھر عوامی تحریک نے اتوار کو لاہور میں یومِ شہداپر 20 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا تھا ، جبکہ تحریک انصاف نے پارٹی عہدیداروں کے لیے 14 اگست کو 25 ہزار شامی کباب پلاؤ کا آرڈر اسلام آباد کے ایک مشہور ریسٹورنٹ کو دے رکھا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ریسٹورنٹ مالکان اب طاہرلقادری کی جانب سے آرڈرکے منتظر ہیں ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے ریسٹورنٹ مالکان کو آزادی مارچ میں موبائل کینٹین قائم کرنے کی دعوت دے تھی ، جن سے مارچ کے شرکا کو رعایتی نرخ پر چکن پلاؤ کباب فروخت کیا جاتااور باقی قیمت تحریک انصاف ادا کرتی ۔ لیکن ریسٹورنٹ مالکان نے دارالحکومت میں کشیدہ سیاسی صورتِ حال کی بنا پر اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے ۔
Democracy-Long-March-Tahir-ul-Qadri-Green-Revolution-Islamabad-Pakistan_20130116_03آزادی مارچ کے لیے تحریک انصاف نے بڑی تعداد میں پرچم اور بیجز تیار کئے ہیں ، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بانس فروخت کرنے والوں کی دکانداری عروج پر ہے ، کیونکہ جھنڈوں اور بینرز کے لیے بڑی تعداد میں بانسوں کی خریداری کی جارہی ہے ۔ تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں خیبر پختون میں اس کی اتحادی جماعتیں شریک نہیں ہیں ۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے کارکنوں کو یہ نہیں بتایا کہ ان کا پروگرام کیا ہے ۔ دھرنا دینا ہے یا صرف ایک دن آزادی مارچ کرنا ہے ۔ اس حوالے سے کارکن تذبذب کا شکار ہیں ۔ البتہ کارکنوں سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ کھانے پینے کا وافر انتظام کر کے آئیں ۔
12
طاہرالقادری کی پارٹی کے مارچ میں شرکت سے اسلام آباد کے تاجر پریشان ہیں ۔ کیونکہ ہنگامہ آرائی کی صورت میں ان کی املاک کو نقصان پہنچائے جانے کا خدشہ ہے ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے شہری بھی سخت پریشان ہیں ۔ کیونکہ طاہرالقادری کے کارکنوں نے پچھلی بار ڈی چوک پر چار روزہ دھرنے میں علاقے کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا تھا ۔ سینکڑوں افراد گرین بیلٹ میں لگے درختوں اور قریبی جھاڑیوں میں فراغت حاصل کرتے رہے تھے ، جس کی وجہ سے کئی دن تک بدبو اُٹھتی رہی تھی ۔ اب اگر یومِ آزادی پر ایک لاکھ لوگ بھی اسلام آباد میں آکر جمع ہوئے اور انہوں نے کھلی جگہوں پر حوائج ضروریہ سے فراغت حاصل کی تو دارالحکومت میں انقلاب تو کیا ۔۔۔۔۔۔ بیماریوں کا سیلاب آجائے گا ، دونوں جماعتوں نے اس اہم مسئلے کے حل کے لیے کوئی بندوبست نہیں کیا ہے ۔

FAMOUS PERSON

اسلام آباد: پاکستانیوں عوام نے یقین کا اظہار کرتے ہوئے۔ کہ منتخب جمہوری نظام پاکستان کے لیے بہترین سسٹم ہے، مئی 2013 کے عام44231_154515144582207_2986857_n انتخابات مکمل طور پر شفاف ہوئے۔
16جولائی سے 6 اگست کے دوران ہونے والے ملک گیر سروے میں پاکستان بھر کے 3065شہریوں کی رائے حاصل کی گئی۔ سروے کے مطابق67 فیصد شہری جمہوری منتخب حکومتی نظام کو پاکستان کے لیے بہترین سسٹم تصور کرتے ہیں۔ عوامی مقبولیت کے لحاظ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 57 فیصد مثبت ریٹنگ کے ساتھ سرفہرست رہے۔ وزیراعظم نواز شریف 53 فیصد مثبت ریٹنگ میں عوام کے پسندیدہ رہنما ہیں۔

colgate cancer

بریکنگ نیوز > کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ کینسر کا سبب بننے لگا
colgate-total-adavanced-you-can-do-it-featuring-kelly-ripa-large-6

کولگیٹ ٹوتھ پیسٹ کینسر کا سبب بننے لگا


نیویارک :مسوڑھوں کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے والے کولگیٹ ٹوٹل ٹوتھ پیسٹ میں ایسے کیمیکل کا انکشاف ہوا ہے کہ جو کینسر پیداpic212کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔یہ بات بھی سامنے آئی ہے اور اس کی وجہ سے بچوں کی قبل از وقت پیدائش اور ہڈیوں کی نامکمل نمو کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے تولیدی صحت اور سپرم کی تعداد میں کمی کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔ یہ خوفناک انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک مقدمے کے نتیجے میں کولگیٹ کمپنی کو مجبور کیا گیا کہ وہ اس کیمیکل کے دستاویزات کو سامنے لائے۔ 
ٹرائی کلوسان نامی کیمیکل کو 1997ءمیں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے منظور کروایا گیا تھا۔ امریکی ادارے FDA کی جاری کردہ رپورٹ سے انکشاف ہوا کہ ادارے نے مذکورہ کیمیکل کے کینسر سے تعلق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن کولگیٹ کمپنی نے یہ کہہ کر اسے منظور کروا لیا کہ صرف اس کی بھاری مقدار ہی کینسر کا خطرہ پیدا کر سکتی ہے۔

PAKISTAN

Recent Posts

Tags

AWAM (1)

Text Widget 2

Powered by Blogger.